Ad1

Breaking News

Ad

لاپتہ امریکی کوہ پیما کی منجمد لاش 22 سال بعد برآمد



 پیرو : 22سال قبل لاپتہ ہونے والے امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش پہاڑی سے مل گئی، متوفی کوہ پیما کے کپڑے اور جوتے بھی محفوظ حالت میں تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ولیم سٹیمپفل 22 سال قبل ایک مہم کے دوران اپنی ٹیم سمیت برفانی چوٹی کورڈیلیرا بلانکا رینج کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے۔


یہ حادثہ 22 ہزار فٹ بلندی پر پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں کوہ پیما اسی جگہ دفن ہوگئے تھے، سال 2002 میں 59 سالہ کوہ پیما کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی تلاش میں کی جانے والی تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

اس حوالے سے پیرو پولیس کا کہنا ہے کہ کورڈیلیرا بلانکا رینج پر برف پگھلنے کے بعد امریکی کوہ پیما کی لاش برآمد ہوئی، ان کی شناخت لاش کے پاس پڑے ان کے پاسپورٹ سے کی گئی۔

پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کے مطابق امریکی کوہ پیما کی لاش کے ساتھ ان کے کپڑے اور جوتے بھی سرد موسم کی وجہ سے محفوظ حالت میں تھے۔


ولیم سٹیمپفل ٹیم میں شامل مزید دو کوہ پیماؤں اسٹیو ایرسکائن اور میتھیو رچرڈسن کے ہمراہ مہم پر گئے تھے، اسٹیو کی لاش پہلے مل گئی تھی لیکن میتھیو کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی میں ایک اسرائیلی کوہ پیما کی لاش لاپتہ ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد اسی علاقے سے ملی تھی۔

Read More     














No comments